2 دسمبر 2014 - 17:42
پابندیوں کا خاتمہ ایران کا مسلمہ حق: صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہےکہ ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ اور پیشرفتہ ٹیکنالوجیز کی فراہمی ملت ایران کے جملہ مسلم حقوق ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب حسن روحانی نے آج ایران کے شمالی صوبے گلستان کےشہر گرگان میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ وہ ملت ایران کے حقوق کے تحفظ اور اھل عالم کے ساتھ تعمیری تعاون پر مبنی اپنے تمام انتخاباتی وعدوں کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان اور اقتصادی ترقی کے لئے ایران کے ساتھ تعمیری تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس دائرے میں ایٹمی معاملے کو حل کرنے کی مکمل کوشش کرے گا۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے گذشتہ برس میں ایٹمی معاملے میں معاہدے کی طرف بڑھنے کے لئے پندرہ اہم اقدامات کئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا نے ایٹمی معاملے میں ایران کی اصولی باتوں کو تسلیم کرلیا ہے اور یہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ ایران کی فردو اور اراک کی ایٹمی تنصیبات میں یورینیم کی افززودگي ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ ہفتے بغیر خسارے کے بجٹ پیش کرے گي۔

.......

/169